اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینقومولانگما پہاڑ پرسیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

قومولانگما پہاڑ پرسیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خود مختار علاقے کے شہر شی گازے کی ٹینگری کاؤنٹی میں بیس کیمپ سے کوہ قومولانگما کامنظر-(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی ژانگ خود مختار علاقے میں واقع قومولانگما پہاڑ پر 2024 میں ریکارڈ تعداد میں سیاح آئے اور یہ تعداد 5لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی۔

شی گازے شہر کی ٹینگری کاؤنٹی کی مقامی حکومت کے مطابق 15دسمبر تک اس خوبصورت علاقے میں 5لاکھ 40 ہزار 200سے زیادہ ملکی  اور بین الاقوامی سیاح آئے  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں سال  کاؤنٹی نے بنیادی سیاحتی خدمات کو بڑھانے کے لئے بنیادی شہری سہولتوں کے منصوبوں میں 16کروڑ 30لاکھ یوآن (تقریباً 2کروڑ 27لاکھ  امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی، جن میں قدرتی مقامات کی منصوبہ بندی، نقل و حمل، رہائش، کیٹرنگ اور سمارٹ سیاحت شامل ہیں۔

2024 میں اب تک اس خوبصورت علاقے سے 11کروڑ10لاکھ  یوآن کی آمدنی ہوئی  جس میں سے 10لاکھ یوآن سے زیادہ آمدن مقامی کاریگروں کی ورکشاپ سے حاصل ہوئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!