اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم کا تنزانیہ کے ہسپتال کے لئے طبی سازوسامان کا...

چینی طبی ٹیم کا تنزانیہ کے ہسپتال کے لئے طبی سازوسامان کا عطیہ

تنزانیہ کے جزیرے زینزیبار میں چینی طبی عملہ فائبر آپٹک پرونچوسکوپی کے ذریعے ایک  لڑکے کا آپریشن کر رہا ہے۔(شِنہوا)

دار السلام(شِنہوا)تنزانیہ میں 27 ویں چینی طبی ٹیم نے ملک کے معروف طبی مرکز موہمبلی نیشنل ہسپتال(ایم این ایچ) کے شعبہ انیستھیزیالوجی کو ویڈیو لارنگوسکوپ عطیہ کی ہے۔

موہمبلی نیشنل ہسپتال (ایم این ایچ) کے جاری بیان کے مطابق ڈیڑھ لاکھ یوآن (تقریباً 21 ہزار امریکی ڈالر) مالیت کا سازوسامان شعبہ انیستھیزیالوجی  کو درست انیستھیزیا تکنیک سے لیس کرے گا۔

ہسپتال نے دیرینہ تکنیکی رہنمائی اور طبی معاونت پر چینی طبی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو لارنگو سکوپ ’’بروقت امداد‘‘ ہے جس سے انیستھیزیا کے دوران مریضوں کا تحفظ بہتر ہوگا اور ایک مستقل چیلنج سے نمٹا جاسکے گا۔

ٹیم کے لیڈر اور انیستھیزیالوجسٹ ژینگ جن چھیاؤ نے کہا کہ ٹیم نے ہسپتال کے شعبے میں ویڈیو لارنگو سکوپ جیسے ویڈیو سازوسامان کی فوری ضرورت کی نشاندہی کی تھی۔

ژینگ نے کہا کہ چینی طبی ٹیم تنزانیہ کے لئے جاری تعاون میں پر عزم رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!