جنوبی سوڈان کے ایک گاؤں میں امراض اطفال کے چینی ڈاکٹر (بائیں) ایک بچے کا معائنہ کر رہا ہے۔(شِنہوا)
جوبا (شِنہوا) چینی طبی ٹیم کے 12ویں بیچ نے حال ہی میں جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے شمال میں واقع جوبا ناباری گاؤں کا دورہ کر کے سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور علاج کیا۔
8 بچوں کی ماں 50 سالہ فوزیہ لوٹومبیکو ان چند مریضوں میں سے ایک تھیں جو شدید گرمی میں آم کےدرخت تلے علاج کرانے آئی تھیں۔ چینی ڈاکٹروں نے لوٹومبیکو کو بلڈ پریشر معمول پر لانے والی اور کمر درد میں کمی کے لئے دوا دی۔
لوٹومبیکو 2014 میں گرنے کے بعد سے کمر کے شدید درد میں مبتلا تھی بعد میں ان میں بلڈپریشر کی تشخیص ہوئی تو ان کی حالت مزید خراب ہوگئی ۔ صحت کی خرابی کی وجہ سے وہ معمول کے کام کرنے سے قاصر تھی اور گھر تک محدود ہوگئی تھیں۔
لوٹومبیکو نے کہا کہ میرے گاؤں میں چینی ڈاکٹروں کی آمد نے مجھےصحت یابی کی امید دی۔ انہوں نے مجھے ضروری ادویات کے ساتھ ساتھ مشورے بھی دیئے۔
