اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے الیکٹرک بائی سائیکل کے تبادلے سے متعلق نئی پالیسیز کا...

چین نے الیکٹرک بائی سائیکل کے تبادلے سے متعلق نئی پالیسیز کا اعلان کردیا

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کے شہر نان ننگ میں شہری الیکٹرک بائی سائیکل پرجارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت اور  دیگر 4محکموں نے 2025  کے لئے الیکٹرک بائی سائیکل کے تبادلہ پروگرام سے متعلق نئی پالیسیز کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت نے جمعرات کو بتایا کہ اپنی پرانی الیکٹرک بائی سائیکلوں کے بدلے مخصوص نئے ماڈل خرید نے والے افراد سبسڈی کے اہل ہوں گے۔

اشیا تبادلہ پروگرام کے دوران پرانی الیکٹرک بائی سائیکلوں کو مقامی اسکریپ مارکیٹ کی قیمت پر ری سائیکل کرکے ختم کردیا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد حفاظتی خطرات پیدا کرنے والی فرسودہ الیکٹرک بائی سائیکلوں کو مرحلہ وار ختم کرنا ہے۔

وزارت کے مطابق لیڈ۔ ایسڈ بیٹری الیکٹرک بائی سائیکلوں کی اعلیٰ حفاظتی کارکردگی اور وسیع تر اطلاق کو دیکھتے ہوئے چین ان صارفین کے لئے سبسڈی بڑھادے گا جو اپنی پرانی لیتھیم بیٹری بائی سائیکلوں کے بدلے نئے لیڈ۔ایسڈ بیٹری ماڈل خریدیں گے ۔

ملک بھرمیں مقامی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ صارفین کو سبسڈی دینے یا لین دین کے دوران براہ راست سبسڈی کی ادائیگی کی منظوری کا عمل تیز کرے۔

وزارت کے مطابق2024 کے دوران اشیا تبادلہ پروگرام کے تحت 13 لاکھ 80 ہزار سے زائد الیکٹرک بائی سائیکلوں کا تبادلہ ہوا۔اس میں تقریباً 3.74 ارب یوآن کی فروخت ہوئی جس میں 60 کروڑ یوآن (تقریباً 8 کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر) سے زائد کی سبسڈی دی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!