جمعہ, دسمبر 19, 2025
انٹرٹینمنٹ"اواتار" سلسلے کی تیسری فلم کی چینی سینما گھروں میں نمائش شروع

"اواتار” سلسلے کی تیسری فلم کی چینی سینما گھروں میں نمائش شروع

بیجنگ(شِنہوا)اینیمیٹڈ فلم "زوٹوپیا 2” چین بھر میں باکس آفس کے ریکارڈ توڑتی جا رہی ہے جبکہ جیمز کیمرون کی شاندار سائنس فکشن فلم "اواتار: فائر اینڈ ایش” جمعہ کے روز شمالی امریکہ کے ساتھ ہی چین کے مین لینڈ میں بھی ریلیز ہوئی۔

"اواتار” (2009) اور "اواتار: دی وے آف واٹر” (2022) کے بعد دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش فلمی فرنچائزز میں شامل اس سلسلے کی تیسری قسط اب سال کے اختتامی ریلیز شیڈول میں شامل ہو گئی ہے، جہاں دنیا کی دوسری سب سے بڑی فلمی منڈی میں زیادہ تر مقامی فلموں کا غلبہ ہے۔

فلم کے لئے خاصی توقعات کے باوجود کم ہی لوگ یہ امید رکھتے ہیں کہ نئی اواتار فلم چین میں "اواتار” جیسی ریکارڈ ساز کامیابی دہرا سکے گی۔ چینی مین لینڈ میں 2010 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم ٹکٹوں کی فروخت سے 1.34 ارب یوآن (تقریباً 18 کروڑ 99 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) کے ساتھ چین کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی تھی۔

2022 میں آنے والے سیکوئل نے چین میں 1.7 ارب یوآن کمائے تاہم وہ اس ابتدائی کامیابی کو دہرانے میں ناکام رہا۔ اس وقت تک چین میں باکس آفس کا سب سے بڑا ریکارڈ 2021 کی مقامی بلاک بسٹر فلم "دی بیٹل ایٹ لیک چھانگ جن” نے 5.77 ارب یوآن کے ساتھ قائم کر دیا تھا۔

اپنی نمائش کے پہلے دن دوپہر تک "اواتار: فائر اینڈ ایش” نے پیشگی نمائشوں سمیت ٹکٹوں کی فروخت سے 6 کروڑ 96 لاکھ 50 ہزار یوآن حاصل کر لئے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!