چین کے وزیراعظم لی چھیانگ ریاستی کونسل کے 9 ویں مکمل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے چین کی معاشی بحالی اور مثبت ترقیاتی رفتار کو وسعت دینے، اسے مستحکم کرنے اور ملک کے سالانہ معاشی اور سماجی ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ریاستی کونسل کے 9 ویں مکمل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے معاشی صورتحال کا جامع اور جدید نقطہ نظر سے جائزہ لینے پر زور دیا تاکہ مختلف قسم کی غیر یقینی صورتحال کا فعال طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور حکمت عملیوں پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے بہترین ممکنہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ میکرو اکنامک پالیسی کے نفاذ کے اثر کو بڑھایا جائے، ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے کلیدی ترجیحات پر توجہ دی جائے اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے اثرات کو کم کرنے کے لئے استحکام اور طویل مدتی ترقی کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے زور دیا کہ کھپت کی صلاحیت کو جاری رکھ کر ابھارا جائے، صارف شعبے میں پابندیوں کو منظم انداز میں ختم کیا جائے اور سروسز کی کھپت اور نئی اقسام کی کھپت جیسے نئے ترقیاتی محرکات کو فروغ دینے میں تیز رفتاری اختیار کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں استحکام کے رجحان کو مضبوط کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، سائنسی و تکنیکی اور صنعتی جدت کے گہرے انضمام کو فروغ دیا جائے، اعلیٰ معیار کے کھلے پن کی مسلسل پیش رفت کو یقینی بنایا جائے اور رضاکارانہ اور یکطرفہ کھلے پن دونوں کو منظم انداز میں بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ روزگار کو مستحکم رکھنے، عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے، کام کی جگہ کی حفاظت کی نگرانی بڑھانے اور آفات کی پیش بندی، کمی اور امداد کو مضبوط کرنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔
