منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینشین زین سے چلنے والی چین-یورپ ریلوے ایکسپریس کی 5 سالوں میں...

شین زین سے چلنے والی چین-یورپ ریلوے ایکسپریس کی 5 سالوں میں مضبوط ترقی

چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں تھوان جائی کون سٹیشن پر چین-یورپ ٹرین روانگی کے لئے تیار کھڑی ہے۔(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا)شین زین سے روانہ ہونے والی چائنہ-یورپ ریلوے ایکسپریس نے اپنی 5 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ایک ٹرین گھریلو آلات، الیکٹرانکس اور دیگر اشیاء لے کر روس روانہ ہوئی۔

شین زین شینگ وو ریلوے لاجسٹکس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق شین زین روٹ پر اب تک کل 878 ٹرینیں چل چکی ہیں، جن کے ذریعے 85 ہزار سے زائد 20-فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یوز) مال کی ترسیل کی گئی، جن کی مجموعی مالیت 3 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس راستے پر پہلی ٹرین 18 اگست 2020 کو روانہ ہوئی تھی جو مشینری اور الیکٹرانک مصنوعات لے کر یوریشین براعظم کو عبور کرتے ہوئے جرمنی کے شہر ڈوئسبرگ پہنچی تھی۔

گزشتہ 5 برسوں کے دوران چین-یورپ ریلوے ایکسپریس (شین زین) نیٹ ورک نے ایک واحد روٹ سے ترقی کرکے 27 روٹس پر مشتمل نیٹ ورک بنا لیا ہے جو جرمنی، جمہوریہ چیک، اٹلی اور روس سمیت 47 ممالک اور خطوں کا احاطہ کرتا ہے۔ شین زین روٹ پر مال برداری کی مجموعی مالیت مسلسل 5 سالوں سے بڑھ رہی ہے۔

اب تک یہ روٹ 7 ہزار سے زائد کاروباری اداروں کو خدمات فراہم کر چکا ہے، جو گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ- مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقے سے گھریلو آلات، الیکٹرانکس، گھریلو اشیاء اور جوتے ریلوے سے منسلک ممالک اور خطوں کو مسلسل فراہم کر رہا ہے۔ یہ ٹرین سروس ان ممالک اور خطوں سے اعلیٰ معیار کی مصنوعات چین بھی لاتی ہے، یوں دو طرفہ تجارتی راستہ قائم ہو چکا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!