چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ہیفے میں آنہوئی جیانگ ہوائی آٹوموبائل گروپ کارپوریشن لمیٹڈ میں کارکن نئی تیار شدہ گاڑی کو جانچ رہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی حکام نے نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کی صنعت سے وابستہ اداروں کے ساتھ مارکیٹ میں مسابقت کے ضوابط سے متعلق ایک اجلاس منعقد کیا۔
یہ اجلاس وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن اور منڈی کے انتظام کی ریاستی انتظامیہ کے تحت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس شعبے میں قانونی، منصفانہ، دیانت دارانہ، مناسب اور منظم مسابقت کو فروغ دیا جائے۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی، مصنوعات کے معیار کی جانچ اور سپلائرز کو ادائیگی کی مدت کم کرنے جیسے اقدامات نافذ کرے گی۔
حکام نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ این ای وی کے توانائی کے استعمال کی حد اور بیٹری ری سائیکلنگ کی حفاظت سے متعلق صنعتی معیارات کو جلد حتمی شکل دیں گے۔ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ این ای وی مینوفیکچررز کی تجاویز حاصل کرنے اور ان کے خدشات کا حل نکالنے کے لئے باقاعدہ رابطے کے ذرائع بھی قائم کئے جائیں گے۔
