چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ریاستی انتظامیہ برائےمارکیٹ ضابطہ کار کے سربراہ لو وین 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس کے بعد ایک انٹرویو دے رہےہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے منصفانہ مسابقت کے جائزے کے ضوابط پر عملدرآمد بہتر بنانے کے لئے اقدامات متعارف کرائے ہیں،اس کا مقصد تمام مارکیٹ شراکت داروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا اور علاقائی تحفظ پسندانہ طریقوں سے آزاد ایک یکساں قومی مارکیٹ بنانا ہے۔
ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضابطہ کار نے کہا ہے کہ یہ 48 -دفعات پر مشتمل اقدامات 20 اپریل سے نافذ العمل ہوں گے، اس میں مجموعی جائزہ لینے کی ضروریات، محکمہ جاتی ذمہ داریوں، جائزہ کے معیار ، میکانزم اور طریقہ کے ساتھ ساتھ نگرانی کے اقدامات کی تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔
منصفانہ مقابلہ جائزے کے بارے میں ضوابط گزشتہ سال نافذ کیے گئے تھے تاکہ حکام کو ایسے اقدامات ترتیب دینے سے روکا جا سکے جو مارکیٹ میں مقابلے کو خارج یا محدود کریں۔
قواعد و ضوابط کے مطابق جب کاروباری سرگرمیوں سے متعلق قوانین، قواعد اور پالیسیوں کی تشکیل کی جائے گی تو حکام کو مارکیٹ میں داخلے یا اخراج، مال کی آزادانہ نقل و حرکت اور کاروباری آپریشن کے اخراجات اور طریقوں سے متعلق جائزہ لینےکی ضرورت ہوگی۔
انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنی منصفانہ مسابقت کے جائزے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے اقدامات شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ایسے طریقے ختم کئے جاسکیں جو ایک یکساں قومی مارکیٹ اور منصفانہ مسابقت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
