بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت اور 5 دیگر سرکاری محکموں نے سروس آؤٹ سورسنگ صنعت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک عملی منصوبہ جاری کیا ہے۔
منصوبے کے مطابق 2030 تک بین الاقوامی مسابقت رکھنے والی متعدد سرکردہ سروس آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کو فروغ دیا جائے گا، مضبوط تخلیقی جدت کی صلاحیتوں اور نمایاں خصوصیات کے حامل سروس آؤٹ سورسنگ کلسٹرز کا ایک گروپ تشکیل دیا جائے گا اور اس شعبے میں روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔ سروس آؤٹ سورسنگ میں ڈیجیٹلائزیشن، ذہانت کی سطح اور ماحول دوستی کو بہتر بھی بنایا جائے گا۔
منصوبے کے مطابق مجموعی طور پر 13 اہم اقدامات کئے جائیں گے جن میں سروس آؤٹ سورسنگ کے نمونہ جاتی شہروں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی حمایت، ڈیجیٹل تجارت کے صنعتی کلسٹرز کی تعمیر اور سروس آؤٹ سورسنگ کے لئے افرادی قوت کی تربیت کو مضبوط بنانا شامل ہے۔



