اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم کی جانب سے سیرالیون میں بچوں کو مفت طبی...

چینی طبی ٹیم کی جانب سے سیرالیون میں بچوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی

سیرالیون کے شہرفری ٹاؤن کے نواحی علاقے جوئی میں سیرالیون-چین دوستی اسپتال میں چینی ڈاکٹرایک مقامی مریض کا معائنہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)

فری ٹاؤن (شِنہوا) سیرالیون میں تعینات 26ویں چینی طبی ٹیم نے مغربی افریقی ملک کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں سینٹ جارج فاؤنڈیشن چلڈرن ویلفیئرانسٹی ٹیوٹ میں بچوں کو مفت طبی مشورے فراہم کیے۔

ہر سال 16جون کو منائے جانے والے یوم اطفال افریقہ کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی تقر یب میں بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور چینی وفد کی جانب سے تعلیمی سامان اورکھانا بھی فراہم کیا گیا۔

طبی ٹیم کے سربراہ لیو لونگ فے نے کہا کہ آج ان بچوں کے لیے محبت اور ہمدردی کا پیغام لانا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔

سیرالیون میں آمد کے بعد سے ہم لوگوں اورزندگی کواولین ترجیح دینے کے اپنےعزم پر قائم ہیں اور ضرورت مندوں کی خدمت کو یقینی بنارہےہیں۔

 لیو نے بتایا کہ اس تقریب میں طبی خدمات کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر سرگرمیاں بھی شامل تھیں جن میں روایتی چینی طب کے علاج، چینی زبان کی کلاسیں، کھانوں کا ذائقہ چکھنے کی سرگرمیاں اورروایتی کھیل شامل تھے۔

لیو نے مزید کہا کہ میں ہر بچے کے لیے اچھی صحت ، خوشحالی اور روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ چین اور سیرالیون کے درمیان دوستی فروغ پاتے ہوئے نسل در نسل قائم ودائم رہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!