اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی قومی سلامتی کے لئے خدمات پر 90 سے زائد شہریوں...

چین کی قومی سلامتی کے لئے خدمات پر 90 سے زائد شہریوں کو اعزاز سے نوازا گیا

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ پولیس کالج میں طلبہ اوپن ڈے ایونٹ کے دوران قومی سلامتی کی نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین میں  ملک بھر سے 90 سے زائد افراد کو قومی سلامتی کے لئے اہم کردار پر اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعلان وزارت ریاستی سلامتی نے 10ویں قومی تحفظ تعلیم دن کے موقع پر کیا۔

2019 سے اب تک مسلسل ساتویں سال یہ ایوارڈز دئیے گئے۔ قومی سلامتی کے حکام نے قومی مفادات کے تحفظ بالخصوص مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے شہریوں کو اعزاز سے نوازا ہے۔

ان میں ساحلی علاقے سے تعلق رکھنے والا لو نامی مچھیرا بھی شامل ہے جسے ایک غیر ملکی جاسوسی آلہ سمندر سے نکالنے پر عظیم شراکت کے اعزاز سے نوازا گیا۔ چین کے شمال مشرقی لیاؤ ننگ صوبے سے تعلق رکھنے والے لیو نامی دفتر کے ملازم کو فوجی تنصیبات کی خفیہ تصاویر بنانے والوں کی اطلاع دینے پر اعزاز سے نوازا گیا۔

ژے جیانگ صوبے میں شی نامی سکالر کو غیر ملکی تنظیم کی طرف سے چین کے حساس اعدادوشمار کو غیر قانونی طور پر جمع کرنے کی کوششوں کی نشاندہی پر اعزاز دیا گیا۔

یہ ایوارڈ یافتگان مختلف پس منظر اور پیشوں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں فوجی، ڈاکٹر، انجینئر، سول سرونٹس اور کسان شامل ہیں۔ ان میں ہائی سکول کے16 سالہ طالب علم سے لے کر 70 سالہ ریٹائر استاد تک کی عمر کے لوگ شامل ہیں۔

وزارت نے ان افراد کی مستعدی اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی سرگرمیوں کے خلاف کھڑے ہو کرعام عہدوں سے غیر معمولی خدمات پیش کی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!