امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر اتحادیوں سے کیا مطالبہ کرے گا، وہ ابھی اس نتیجے پر نہیں پہنچا، حماس سے اب بھی نمٹنا ہے، خطے میں کوئی بھی حماس کو وہاں نہیں دیکھنا چاہتا۔
مارکو روبیو نے امریکا سے اسرائیل روانگی کے موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انکی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسیطنی ریاست قائم نہ ہونے کی وجہ مختلف ممالک بشمول کینیڈا اور یورپی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے پر اسرائیلی ردعمل ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ انکی قطری وزیراعظم سے اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مختصر بات ہوئی تھی مارکو روبیو نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پسند نہیں کیا جس طرح یہ سب کچھ ہوا، صدر ٹرمپ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
