چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گاؤژو کی ایک کمپنی میں بیرون ملک برآمد کے لئے لیچی پیک کئے گئے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی معیشت نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران غیرمعمولی استحکام کا مظاہرہ کیا ہے اور توقع ہے کہ اس مدت میں معاشی ترقی 350 کھرب یوآن (48.9 کھرب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرجائے گی۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شان جے نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس مدت کے ابتدائی 4 سالوں میں معیشت نے سالانہ اوسطاً 5.5 فیصد کی شرح سے ترقی کی ہے۔
ژینگ کے مطابق عالمی وبا اور تجارتی دباؤ کے باوجود چین کی معاشی ترقی اس کے وسیع اقتصادی حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بے مثال کامیابی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2020 سے 2024 کے درمیان ملک کے مجموعی تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کے اخراجات میں تقریباً 50 فیصد، یعنی 12 کھرب یوآن کا اضافہ ہوا اور مئی 2025 کے اختتام تک رجسٹرڈ نجی اداروں کی تعداد 5 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جو کہ 2020 کے مقابلے میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔
