چین کے شمالی صوبے شنشی کے شہر جن ژونگ کے پھنگ یاؤ قدیم قصبے میں برفباری کا ایک دلکش منظر۔(شِنہوا)
تائی یوآن (شِنہوا) 8 روزہ بہار تہوار کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود چین کے شمال صوبے شنشی کے شہر جن ژونگ میں ووجن شان لی ننگ بین الاقوامی اسکی تفریحی مقام اب بھی اسکینگ کے شوقین افراد سے بھرا ہوا ہے۔
ووجن پہاڑی علاقے میں 4 اسکی تفریحی مقام ہیں،یہ علاقہ کبھی کوئلے سے مالا مال کان کنی کا مرکز تھا۔
ایک سیاح جیانگ نے کہا کہ انہوں نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ ان کی جوانی میں یہ جگہ ایک کان تھی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اسے اسکی کے تفریحی مقام میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
ووجن شان کے نائب میئر وانگ فے کا کہنا ہے کہ شہر میں ایک عشرے قبل کوئلے کی 7 کانوں کے ساتھ ساتھ کوئلے، تعمیراتی مواد اور دھاتوں کا کام کرنے والے کئی ادارے تھے۔
وانگ نے کہا کہ وسائل کو حد سے زیادہ نکالنے کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر پودوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی علاقے متروک کانوں میں تبدیل ہوگئے۔
خالی کانوں کی باقیات اب بھی موجود ہیں، بہت کم افراد تصورکرسکتے ہیں کہ کس طرح یہ تباہ شدہ پرانا کان کنی کا علاقہ موسم سرما کے کھیلوں کے مرکز میں تبدیل ہوچکاہے۔
وانگ کے مطابق تقریباً 2 لاکھ 36 ہزار مربع میٹر بنجر پہاڑی رقبے کو سرسبز کرنے کے لئے پودے لگانے کے مختلف طریقہ کار کو اپنایا گیا۔
وو جن شان تفریحی مقام میں اسکینگ کے علاوہ برف سے متعلق متعدد سرگرمیاں بھی پیش کی جاتی ہیں۔ سیاح میدانی علاقوں میں اسنو موبائل پر سوار ہوتے ہیں اور بر فانی مجسمے بناتے ہیں۔
وہ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ایک دوسرے کو برف کے گولے بھی مارتے ہیں۔
