چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلے 2024 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں سیچھوان صوبے کے بوتھ پر لوگ روشنی سے مزین تنصیبات دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلے (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے لئے میڈیا رجسٹریشن جمعہ سے 20 اگست تک کھلی رہے گی۔
صحافی حضرات سی آئی ایف ٹی آئی ایس کی سرکاری ویب سائٹ پرجوائن دی فیئر پر کلک کرکے اور پھر میڈیا رجسٹریشن منتخب کرکے آن لائن رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ 2025 کا سی آئی ایف ٹی آئی ایس میلہ 10 سے 14 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔
2012 میں آغاز کے بعد سے سی آئی ایف ٹی آئی ایس دنیا بھر کی کمپنیوں کو چین کے خدمات کے شعبے میں وسعت اور ترقی سے پیدا ہونے والے مواقع میں شراکت کے لئے یکجا کرتا آیا ہے۔
گزشتہ سال کے ایڈیشن میں 450 سے زائد فورچیون 500 کمپنیوں، مختلف صنعتوں میں نمایاں اداروں اور 85 ممالک و بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی تھی۔
