اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینیورپی یونین بعض امریکی مصنوعات پر 25 فیصد جوابی ٹیکس عائد کرنے...

یورپی یونین بعض امریکی مصنوعات پر 25 فیصد جوابی ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہا ہے،میڈیا رپورٹس

فرانس کے شہر سٹراس بورگ میں یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لی یین یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کر رہی ہیں-(شِنہوا)

برسلز(شِنہوا) رائٹرز اور بلومبرگ نے یورپی یونین (ای یو) کے رکن ممالک کو پیش کردہ داخلی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے جواب میں منتخب امریکی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

رائٹرز کے مطابق جوابی ٹیکس کا ایک حصہ 16 مئی کو نافذ ہونے کا امکان ہے۔

منتخب اشیاء میں میں ہیرے، انڈے، ڈینٹل فلاس، ساسیجز اور پولٹری شامل ہیں۔

اس سے پہلے پیر کے روز یورپی کمشنر برائے تجارت اور اقتصادی سلامتی ماروس سیفکووچ نے تصدیق کی کہ جوابی اقدامات کی فہرست یورپی یونین کے رکن ممالک کو بھیجی جائے گی۔ جوابی اقدامات کے پہلے مجموعے پر رائے شماری 9 اپریل کو ہوگی اور15 اپریل کو اس کے نفاذ کی توقع ہے۔

سیفکووچ نے بات چیت کو یورپی یونین کی ترجیح قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ اگر بات چیت ناکام ہوتی ہے تو یورپی یونین امریکی محصولات کے اثرات سے خود کو بچانے کے لئے ’’ہر حربہ‘‘ استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!