اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے انشورنس فنڈز کے ذریعے ایکویٹی سرمایہ کاری کی حد میں...

چین نے انشورنس فنڈز کے ذریعے ایکویٹی سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ کر دیا

چین نے انشورنس فنڈز کے ذریعے ایکویٹی سرمایہ کاری کی حد بڑھا دی-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی مالیاتی ریگولیٹری اتھارٹی نے انشورنس فنڈز کے ذریعے ایکویٹی سرمایہ کاری کی حد بڑھانے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

قومی مالیاتی ریگولیٹری انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلر میں بیان کردہ ردوبدل کا مقصد انشورنس فنڈز کے لئے سرمایہ کاری کے ذرائع کو وسیع کرنا اور حقیقی معیشت میں زیادہ ایکویٹی سرمایہ داخل کرنا ہے۔

بیان میں ملک کی ابھرتی ہوئی تزویراتی صنعتوں میں ایکویٹی سرمایہ کاری اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں کو فروغ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ حمایت کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ انشورنس فنڈ کے استعمال سے متعلق قواعد و ضوابط کو بہتر بناتی رہے گی تاکہ ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے طویل مدتی اور مستحکم سرمائے کے ذرائع کے طور پر اس شعبے کے کردار کو بڑھایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!