چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 21ویں شنگھائی بین الاقوامی گاڑی صنعت نمائش میں لوگ چینی کار برانڈ زیکر کی گاڑی کا معائنہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا) 21ویں شنگھائی بین الاقوامی گاڑی صنعت نمائش (آٹو شنگھائی 2025) ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر نئی گاڑیوں کی رونمائی کا عالمی مرکز ثابت ہوئی ہے۔ نمائش میں 26 ممالک اور خطوں سے تقریباً 1 ہزار معروف ملکی اور غیر ملکی ادارے شریک ہوئے۔
23 اپریل سے 2 مئی تک جاری رہنے والی آٹو شنگھائی 2025 کا مجموعی رقبہ 3 لاکھ 60 ہزار مربع میٹر تھا، یہاں 1 ہزار 366 گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کی گئیں جس میں 70 فیصد سے زائد نئی توانائی گاڑیاں تھیں۔ ان میں سے 163 گاڑیوں کی عالمی رونمائی ہوئی۔
نمائش کا 10 لاکھ سے زائد افراد نے دورہ کیا جن میں چین کے علاوہ 90 سے زیادہ ممالک اور خطوں سے 63 ہزار افراد بھی شامل تھے،اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ عالمی گاڑی مارکیٹ کے رجحانات کے جائزے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔
غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال آٹو شنگھائی 2025 میں معروف غیر ملکی برانڈنے پہلی مرتبہ دنیا بھر کے صارفین کے لئے 10 سے زائد نئی توانائی گاڑیاں متعارف کرائیں۔
ان میں مرسڈیز بینز کی آل-الیکٹرک سی ایل اےسیلون کا لانگ وہیل بیس ورژن، لیکسس ای ایس سیڈان کے ہائبرڈ اور الیکٹرک ورژن اور ووکس ویگن آنہوئی کا مکمل الیکٹرک ایس یو وی تصوراتی ماڈل شامل تھے۔
