اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی قومی مقننہ نے گزشتہ برس 24 قانونی بل منظور کیے

چین کی قومی مقننہ نے گزشتہ برس 24 قانونی بل منظور کیے

14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے ترجمان لو چھن جیان(درمیان) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نے 2024 کے این پی سی کے سالانہ سیشن کے بعد سے اب تک24 قانونی بل منظور کئے ہیں۔

14ویں این پی سی کے تیسرے اجلاس کے ترجمان لوچھن جیان نے منگل کے روز کہاکہ گزشتہ برس کے دوران  این پی سی کی قائمہ کمیٹی نے 6 نئے قوانین تشکیل دیئے ، 14 موجودہ قوانین میں ترمیم کی اور قانونی مسائل و اہم امور پر 4 فیصلے کئے ۔

لو نے کہا کہ ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کے لئے حال ہی میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی منظور دی گئی ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی ترقی، سماجی انصاف اور یکساں منڈی  کو فروغ دیاجاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ معیشت کے نظم ونسق کو مزید محفوظ بنانے اور عوامی مفادات کا تحفظ کرنے کے لئے اکاؤنٹنگ اور شماریات کے قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔

لو نے کہا کہ این پی سی کی قائمہ کمیٹی نے غیر ملکی تجارت اور اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لئے ٹیکس قانون تیار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالی خطرات کی روک تھام اور اس پر قابو پاکر قومی نظام کو بہتر بنانے کے لئے انسداد منی لانڈرنگ کے قانون میں بھی ترمیم کردی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!