منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم کی تنزانیہ کے یتیم بچوں کو مفت طبی معائنے...

چینی طبی ٹیم کی تنزانیہ کے یتیم بچوں کو مفت طبی معائنے اور امداد کی فراہمی

تنزانیہ کے شہر دار السلام میں 27 ویں چینی طبی ٹیم کا عملہ ایک طالبعلم کا مفت طبی  معائنہ کر رہاہے۔(شِنہوا)

دارالسلام(شِنہوا)تنزانیہ میں چین کی 27 ویں طبی ٹیم کے ارکان نے دارالسلام میں ایک یتیم خانے کا دورہ کیا اور 80 سے زائد یتیم بچوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور انہیں ضروری ادویات عطیہ کیں۔

چینی طبی ماہرین نے چھاکوواما یتیم خانے  میں بچوں کا جسمانی معائنہ کیا اور انہیں صحت سے متعلق مشاورت فراہم کی۔ انہوں نے بچوں کو طفیلی انفیکشن کا علاج کرنے والی ادویات کی اہمیت کے بارے میں بھی تعلیم دی اور حفظان صحت کو فروغ دینے کے لئے 6 مراحل پر مشتمل ہاتھ دھونے کی تکنیک کے بارے میں بتایا۔

یتیم خانے کے ڈائریکٹر حسن ہمیسی تھابو نے ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ یتیم خانے میں موجود بچے چینی ڈاکٹروں کا تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

تنزانیہ میں 27 ویں چینی طبی ٹیم کے کپتان ژانگ جون چھیاؤ نے کہا کہ ٹیم کمیونٹی کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!