منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی ٹیکس معاہدے کی مخالفت...

چین اپنے مفادات کی قیمت پر کسی بھی ٹیکس معاہدے کی مخالفت کرتا ہے،وزارت تجارت

چین کی وزارت تجارت کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین کسی بھی ایسے ملک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو نام نہاد اضافی ٹیکسوں کے بدلے چینی مفادات کی قیمت پر امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کرے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کسی بھی ایسے ملک کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو چین کے مفادات کی قیمت پر امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کرے۔

ترجمان حہ یونگ چھیان نے امریکہ اور ویتنام کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین متعلقہ پیش رفت کا جائزہ لے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اپنے تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد اضافی ٹیکسز کا نفاذ یکطرفہ دھونس کا ایک واضح فعل ہے جس کی چین نے ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین دوسرے ممالک کی امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر مشاورت کے ذریعے تجارتی اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے لیکن وہ کسی بھی ملک کی جانب سے چین کے مفادات کو نقصان پہنچا کر معاہدہ کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن جوابی اقدامات کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!