چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے مشرقی ریلوے سٹیشن کی انتظارگاہ میں مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین بھر میں 14 جنوری سے 2 فروری تک مجموعی طور پر 4.8 ارب بین العلاقائی مسافر دورے ہوئے جو 40 روزہ موسم بہار تہوار کے سفری رش کا پہلا نصف ہے۔
بہارتہوار سفری رش کے دوران بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو آسان بنانے کے لئے قائم کردہ ایک خصوصی ورک ٹیم کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کو چھون یون بھی کہا تھا۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے ماتحت ایک تحقیق و ترقی مرکز کے مطابق 30 جنوری کے بعد سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 31 جنوری اور یکم فروری کو یومیہ دورے 30 کروڑ سے زائد رہے جو گزشتہ سال کی تعداد سے زیادہ ہیں۔ تعطیلات کے دوران بھی اس رجحان کے جاری رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔
خصوصی ورک ٹیم کے مطابق صرف 2 فروری کو 31 کروڑ 93 لاکھ 20 ہزار دورے ہوئے جن میں 30 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار دورے شاہراہوں کے ذریعے ہوئے۔
توقع ہے کہ 2025 میں چھون یون میں ریکارڈ 9 ارب دورے کئے جائیں گے جس کا اختتام 22 فروری کو ہوگا۔ بہارتہوار جو خاندانوں کے دوبارہ ملنے کا ایک موقع ہے، رواں سال 29 جنوری سے شروع ہوا ہے۔
