اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکبوتروں سے پھیلنے والے پھیپھڑوں کے مرض میں اضافہ، ہفتہ وار 20...

کبوتروں سے پھیلنے والے پھیپھڑوں کے مرض میں اضافہ، ہفتہ وار 20 کیسز رپورٹ

کراچی میں کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہونے لگا، نجی اسپتال میں ہفتہ وار 15 سے 20 کیسز رپورٹ ہورہے ہیں

ماہر امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ کبوتروں سے پھیلنے والی بیماری برڈ فینسرز لنگز سے زیادہ تر خواتین متاثر ہورہی ہیں، کبوتر کے پروں اور فضلے کے ذرات سانس کی نالی میں جمع ہو جاتے ہیں اور یہ ذرات الرجی اور پھیپھڑوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کبوترکے پروں کے ذرات کھڑکیوں اور اے سی کےذریعے گھروں میں داخل ہوتے ہیں، مریضوں کو اسٹیرائڈز، آکسیجن یا پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیماری سے بچاؤ کے لیے کبوتروں سے دوری اور احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے، متاثرہ افراد پرندوں سے فوری طور پر دوری اختیار کریں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!