اسلام آباد: اسلام آباد، لاہور، مری، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں رات گئے دو بار6شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہری خوف وہراس کا شکار ہوگئے۔
زیزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلو زیر زمین ریکارڈ کی گئی جب مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا۔
حکام کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا زلزلہ رات 12بج کر 18منٹ پر آیا، اس کے بعد رات 12بج کر 38 منٹ پر4.6شدت کے آفٹر شاکس مختلف شہروں میں محسوس کئے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث عوام خوف وہراس کا شکارہوگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
