اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانلاہور، منشیات فروش سے پکڑی گئی چرس خود فروخت کرنیوالا پولیس اہلکار...

لاہور، منشیات فروش سے پکڑی گئی چرس خود فروخت کرنیوالا پولیس اہلکار 3افراد سمیت گرفتار

لاہور: لاہور میں منشیات فروشی کے الزام میں سب انسپکٹر، خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے الزام میں ٹبی سٹی تھانے میں تعینات سب انسپکٹر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق چند روز قبل مذکورہ پولیس اہلکار نے منشیات فروش سے 70 کلو چرس پکڑی تھی اور8 لاکھ روپے رشوت لے کر ملزم چھوڑ دیا تھا۔پولیس کے مطابق اہلکار نے ملزم سے پکڑی گئی منشیات بعد میں خود فروخت کی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!