اتوار, مارچ 1, 2026
No menu items!
No menu items!
تازہ ترینبہار کے تہوار پر چینی صارفین کی خریداری نے دنیا کی معیشت...

بہار کے تہوار پر چینی صارفین کی خریداری نے دنیا کی معیشت میں نئی تحریک پیدا کر دی

سال 2026 میں بہار کا تہوار جسے نیا  چینی سال بھی کہا جاتا ہے 17 فروری کو منایا گیا۔

بہار کے تہوار کی چھٹیاں دو روز قبل شروع ہوئی تھیں جو مجموعی طور پر نو دن جاری رہیں۔

یہ تعطیلات بیرون ملک سیاحت میں زبردست اضافہ لے کر آئیں جس سے چین کی سرحدوں سے باہر بھی مواقع پیدا ہوئے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ روزانہ کے سرحد پار سفری دورے 20 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر جائیں گے۔ یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 14.1 فیصد کا اضافہ ہے۔

بہار میلےکے دوران سپر سٹور  کی شیلف سے لے کر ایک خاندان کی کھانے کی میز تک اعلیٰ معیار کی درآمدی اشیاء چینی صارفین میں مقبول ہو رہی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): وانگ لین فینگ، جنرل منیجر، میٹرو  چھونگ چھنگ لیانگ جیانگ نیو ایریا اسٹور

"ہم نے حالیہ برسوں میں نئے سال کی خریداری کے انداز میں بڑا فرق دیکھا ہے۔ پہلے لوگ زیادہ تر بنیادی ضروریات جیسے اناج، آٹا، پکانے کا تیل یا میوہ جات کے تحفے خریدتے تھے۔ لیکن اس سال اپنی دکانوں میں چلتے ہوئے ہم نے خریداری کی ٹوکریاں زیادہ تر درآمد شدہ مصنوعات سے بھری ہوئی دیکھی ہیں۔

ہمارے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے آئٹمز  میں چیریز، سالمون، شراب اور دودھ شامل ہیں۔ یہ زیادہ تر چلی، آسٹریلیا اور ناروے سے آ رہے ہیں۔”

ماہرین کا کہنا ہے کہ چین "دنیا کی فیکٹری” سے "دنیا کی منڈی” کی جانب تیزی سے منتقل ہو رہا ہے۔

چین کی "نئے سال کی معیشت” کے اثرات عالمی معیشت کے لئے بھی تازہ توانائی کا باعث بن رہے ہیں۔

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

نئے چینی سال کی خریداری نے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھا دیا

نو روزہ تہوار کے دوران بیرون ملک سیاحت میں نمایاں اضافہ ہوا

روزانہ کے سرحد پار سفری دورے20 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئے

صارفین کی ترجیحات میں تبدیلی سے درآمدی اشیاء کی مانگ بڑھی

سپر مارکیٹوں میں چیریز، سالمون، وائن اور دودھ سب سے زیادہ فروخت ہوئے

زیادہ تر درآمدی شدہ اشیاء چلی، آسٹریلیا اور ناروے سے آئیں

نئے سال کی خریداری اب صرف بنیادی ضروریات تک محدود نہیں رہی

ماہرین کے مطابق چین "دنیا کی فیکٹری” سے "دنیا کی منڈی” کی جانب بڑھ رہا ہے

نئے سال کی خریداری عالمی معیشت کے لئے تازہ توانائی کا باعث بن رہی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!