ٹوکیو: جاپان میں 2022 کے دوران بدسلوکی غفلت اور عدم توجہ سے مجموعی طور پر72 بچے ہلاک ہوئے، جن میں سے 40 فیصد سے زیادہ ایک سال سے کم عمر کے بچے تھے۔
چلڈرن اینڈ فیملیز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک کے اعداد و شمارمں گزشتہ سال کے مقابلے میں دو کیسز کا اضافہ ہوا۔
مجموعی طور پر، 16 بچوں کا قتل ہوا یا خودکشی کی گئی تھا، جب کہ تین سال سے کم عمر بچوں سے زیادتی کے 56 واقعات میں مرنے والے بچوں کی تعداد مجموعی اموات کا تقریباً 70 فیصد ہیں۔رپورٹ کے مطابق، مرنے والے 25 بچوں کی عمر ایک سال سے کم تھی۔
قتل، خودکشی، نظر اندازکیے جانے، یا بچوں کی پرورش ترک کرنے کے علاوہ زیادتی سے متعلق 56 اموات کل اموات کا42.9 فیصد جبکہ جسمانی تشدد سے ہونے والی ہلاکتوں کا تناسب30.4 فیصد ہے۔
