بدھ, جنوری 14, 2026
پاکستانپاکستان کا بھارتی قومی سلامتی مشیر کے 'تاریخ کا بدلہ' بارے بیان...

پاکستان کا بھارتی قومی سلامتی مشیر کے ‘تاریخ کا بدلہ’ بارے بیان پر اظہار تشویش

پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی مشیر کے ‘تاریخ کا بدلہ’ لینے بارے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت پھیلانے والوں کی جانب سے خیالی تاریخی انتقام، ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کا متبادل بن چکا ہے۔

جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی قومی سلامتی مشیر کی جانب سے تاریخ کا بدلہ لینے سے متعلق دیئے گئے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی این ایس اے کے بیان سے متعلق رپورٹس دیکھی ہیں، نفرت پر مبنی ایسے بیانات کسی طور حیران کن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نفرت پھیلانے والوں کی جانب سے خیالی تاریخی انتقام، ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کا متبادل بن چکا ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!