منگل, جنوری 13, 2026
تازہ ترینآسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل سٹارک کی اہلیہ ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین بھارت کیخلاف آنیوالی سیریز کے بعد تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہونگی۔

35سالہ ایلیسا ہیلی نے 2010میں کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے 275 آٹ کئے۔

خاتون کرکٹر نے 2023 میں فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، وہ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔

ایلیسا ہیلی نے کہا ہے کہ میں ملے جلے احساسات کیساتھ بھارت کیساتھ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں، ابھی آسٹریلیا کیلئے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں لیکن مقابلے کا پہلو شاید کھو دیا ہے اسلئے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا وقت ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا تو حصہ نہیں ہوں گی لیکن ہوم گرانڈز پر بھارت کیخلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلوں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!