پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رشنا خان نے جیو نیوز کے مشہور اینکر شاہ زیب خانزادہ کیساتھ محبت اور شادی کی دلچسپ کہانی سناتے ہوئے کہا ہے میں 2013 میں ٹورنٹو فلم سکول میں فلم میکنگ پڑھ رہی تھی اور مجھے اپنے فائنل پراجیکٹ کیلئے ایک دستاویزی فلم بنانی تھی، اسوقت میرے بھائی کی شادی بھی تھی تو شادی میں شرکت کیلئے مجھے پاکستان آنا پڑا، شاہزیب خانزادہ کی مجھ سے شادی سے پہلے ہی میری فیملی سے اچھی دوستی تھی، اسلئے بھائی کی شادی کے دوران میری ان سے پہلی ملاقات ہوئی، بھائی کی شادی کے بعد شاہ زیب خانزادہ نے دستاویزی فلم بنانے کیلئے میری مدد کی اسلئے میرا پراجیکٹ مکمل ہونے تک ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہے لیکن اس وقت تک ہمارے ذہن میں شادی یا ڈیٹنگ جیسا کچھ بھی نہیں تھا بس ہم صرف کام کے سلسلے میں بات کرتے تھے۔
رشنا خان نے بتایا کہ کینیڈا میں تعلیم مکمل ہونے کے بعد میں دبئی چلی گئی تھی کیونکہ میں نے ایمریٹس کو جوائن کر لیا تھا پھر دبئی میں جب شاہ زیب خانزادہ پی ایس ایل میچز کیلئے آتے تو ان سے ملاقاتیں ہونے لگیں اور پھر ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا، شاہزیب خانزادہ سے شادی کے بعد جب کراچی میں رہنے لگی تو مجھے احساس ہوا کہ شادی سے پہلے میرا بہت زیادہ وقت سفر میں گزرتا تھا اور میں بہت مصروف رہتی تھی لیکن یہاں میرے پاس کرنے کیلئے ویسا کچھ بھی نہیں ہے اور میرا زیادہ وقت گھر میں ہی گزرتا ہے تو یہ میری زندگی میں بہت بڑی تبدیلی تھی۔




