ہفتہ, نومبر 8, 2025
انٹرنیشنلانڈونیشیا، سکول کی مسجد میں دھماکہ، طلبہ سمیت 54 افراد زخمی

انڈونیشیا، سکول کی مسجد میں دھماکہ، طلبہ سمیت 54 افراد زخمی

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک ہائی سکول کی مسجد میں زوردار دھما ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 54 افراد زخمی ہو گئے جن میں زیادہ تر طلبہ شامل ہیں، دھماکہ اس وقت ہوا جب کثیر تعداد میں لوگ جمعے کی نماز ادا کر رہے تھے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ شمالی علاقے کلاپا گاڈِنگ میں سرکاری سکول کی مسجد میں پیش آیا جو بحریہ کے ایک کمپانڈ کے اندر واقع ہے۔

دھماکے حوالے سے شاہدین کاکہنا تھاکہ جیسے ہی اما م مسجد نے خطبہ جمعہ شروع کیا عین اسی دوران دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، دھماکے کے بعد نمازیوں میں بھگدڑ مچ گئی، عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے فوری بعد دھواں پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر مسجد سے باہر نکل آئے۔

جکارتہ پولیس کے چیف نے بتایا کہ زیادہ تر زخمیوں کو شیشے کے ٹکڑے لگنے اور ملبے سے زخم آئے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا زیرِ علاج مریضوں میں 3 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!