اتوار, نومبر 9, 2025
پاکستان27آئینی ترمیم کی حمایت ورہنمائی، وزیراعظم کا نواز شریف، صدر زرداری، اتحادی...

27آئینی ترمیم کی حمایت ورہنمائی، وزیراعظم کا نواز شریف، صدر زرداری، اتحادی جماعتوں سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے 27 آئینی ترمیم کی حمایت ورہنمائی پر لیگی صدرنواز شریف، صدر آصف زرداری اوراتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم قومی اتفاقِ رائے کا نتیجہ ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر قائد نواز شریف کو اعتماد میں لیا اور ان سے اس پر رہنمائی حاصل کی جس پر تہہ دل سے ان کا مشکور ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھی ترمیم پر اعتماد میں لیا ،ان کی رضامندی پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان بلاول بھٹو زرداری، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان، خالد حسین مگسی اور چوہدری سالک حسین کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی جماعتوں کے وفود کے ہمراہ بذات خود مشاورت کی اور مسودے کی بھرپور تائید کی۔

انہوں نے بتایا کہ ترمیم کے مسودے پر ایمل ولی خان، اعجاز الحق اور دیگر سیاسی رہنمائوں سے بھی مشاورت کر کے انہیں اعتماد میں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاق کے صوبوں کیساتھ رشتے کی مضبوطی اور ملک کے وسیع مفاد میں آئینی ترمیم کیلئے دیگر جماعتوںسے رابطے کرنے پر کابینہ ارکان کا خیر مقدم کرتا ہوں، خاص طور پر وزارت قانون و انصاف، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم لائق تحسین ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی ہے،27ویں آئینی ترمیم قومی اتفاقِ رائے کا نتیجہ ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!