محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب نے آلودگی پھیلانے والا غیر قانونی بھٹہ مسمار کردیا جبکہ مختلف مقامات سے412 ٹن غیر معیاری پلاسٹک ضبط کر لیا۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق ہڈیارہ ڈرین پر قائم غیر قانونی بھٹے کو آلودگی کے باعث مسمار کیا گیا ہے جبکہ ای پی اے کی ڈرون نگرانی سے فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات میں نمایاں کمی بھی دیکھی گئی ہے۔
ادارہ تحفظ ماحولیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوپہر 12سے 3بجے اور رات 7بجے کے بعد غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، بچوں، بزرگوں اور سانس یا دل کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام نے شہریوں کو کار پولنگ اختیار اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی ہے۔




 
                                    
