بدھ, اکتوبر 8, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں کو روک لیا،...

اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں کو روک لیا، لائیو نشریات منقطع

اسرائیل نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا، یہ حملہ بدھ کی صبح اسرائیلی ناکہ بندی کے زون سے تقریبا 120 ناٹیکل میل دور کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوٹیلا کے منتظمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ سے تقریبا 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے امدادی قافلے پر حملہ کیا، اور فی الحال کم از کم 3 جہاز اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں۔

ان کے مطابق، اسرائیلی حکام نے لائیو نشریات بھی منقطع کر دی ہیں تاکہ کارروائی کی تفصیلات منظرعام پر نہ آسکیں۔

واضح رہے یہ واقعہ چند دنوں میں دوسری مرتبہ پیش آیا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے تقریبا 40 کشتیوں کو روکا تھا اور 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا جو صمود فلوٹیلا کے تحت امداد لے کر غزہ جا رہے تھے۔

اسرائیل نے سیکڑوں بین الاقوامی کارکنوں کو گرفتار کر کے جمعے کو ان کی ملک بدری شروع کرنے کا اعلان کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!