بدھ, اکتوبر 8, 2025
پاکستاناورکزئی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج جہنم واصل،...

اورکزئی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج جہنم واصل، 11 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز اورکزئی میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دورانبھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجرسمیت 11 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 7اور 8اکتوبر 2025ء کی شب سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات پر آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں19بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم فائرنگ تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف اور میجر طیب راحت سمیت 11جوان شہید ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق دیگر 9 شہداء میں نائب صوبیدار اعظم گل (خیبر)، نائیک عادل حسین (کرم)، نائیک گل امیر (ٹانک)، لانس نائیک شیر خان(مردان)، لانس نائیک طالش فراز (مانسہرہ)، لانس نائیک ارشاد حسین (کرم)، سپاہی طفیل خان (ملاکنڈ)، سپاہی عاقب علی (صوابی)اور سپاہی محمد زاہد (ٹانک)شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ دیگر خارجیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، شہدا کی قربانیاں ملک میں امن و استحکام کی ضمانت اور ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!