اردن ہاشمیہ چیریٹی آرگنائزیشن (جے ایچ سی او) کے مطابق کئی مہینوں کی رکاوٹوں اور پابندیوں کے بعد چین کی جانب سے رواں سال فراہم کیے گئے 60 ہزار خوراک پیکج میں سے بیشتر غزہ پہنچا دیے گئے ہیں۔
جے ایچ سی او کے سیکریٹری جنرل حسین شبلی نے بتایا کہ اب تک تقریباً 55 ہزار پیکج غزہ پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی امداد بھی آئندہ دنوں میں روانہ کر دی جائیں گی۔
شبلی نے چین کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 2025 میں چینی حکومت نے غزہ کے لیے تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کا خوراک کا سامان فراہم کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ چین کی یہ امداد بروقت غزہ پہنچتی رہیں۔
یہ امداد چین کی جانب سے ہنگامی انسانی تعاون ہے جو فروری میں جے ایچ سی او کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ اس موقع پر اردن میں چینی سفارتخانے اور جے ایچ سی او نے 12 ہزار پیکج پر مشتمل پہلا قافلہ روانہ کیا تھا۔
ساوٴنڈ بائٹ (عربی): حسین شبلی، سیکریٹری جنرل، اردن ہاشمیہ چیریٹی آرگنائزیشن (جے ایچ سی او)
"ہم چین کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس سال غزہ کے عوام کے لیے امداد فراہم کی ہیں۔ چین نے تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر عطیہ کیے ہیں جن سے خوراک کے پیکج خریدے گئے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر غزہ پہنچ چکے ہیں اور باقی بھی جلد روانہ کر دیے جائیں گے۔ ہماری تنظیم پوری کوشش کر رہی ہے کہ یہ امداد عوام تک پہنچتی رہیں۔ غزہ میں امداد پہنچانے میں بہت مشکلات ہیں۔ روزانہ تقریباً 500 ٹرک امداد کی ضرورت ہے لیکن فی الحال ہم ہفتے میں صرف 150 سے 180 ٹرک بھیج پا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی سامان جیسے دوائیاں، طبی آلات اور بجلی کے جنریٹرز غزہ میں داخل کرنے کی اجازت ہی نہیں ہے۔امداد کی ترسیل کا عمل بھی مشکل ہے۔ سخت معائنے ہوتے ہیں، آبادکار امدادی قافلوں پر حملے کرتے ہیں اور غزہ کے اندر بھی تقسیم کے دوران دشواریاں پیش آتی ہیں۔”
فروری میں چین کی جانب سے بھیجے گئے ابتدائی امدادی پیکجز میں سے تقریباً 30 فیصد رمضان سے قبل غزہ پہنچ گئے تھے۔ مارچ میں اسرائیل نے ہمسایہ ممالک سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجی جانے والی امداد پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے باعث قافلے رک گئے تھے۔ بعد ازاں جولائی میں محدود داخلے کی اجازت ملی تو امداد دوبارہ روانہ ہونا شروع ہو گئیں۔
عمان، اردن سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
—————————————-
آن سکرین ٹیکسٹ:
چین کے 60 ہزار خوراک کے پیکج میں سے زیادہ تر غزہ پہنچ گئے
اردن ہاشمیہ چیریٹی آرگنائزیشن کے مطابق 55 ہزار پیکج غزہ پہنچا دیے گئے
باقی امدادی سامان بھی آئندہ دنوں میں روانہ کر دیا جائے گا
چین نے 2025 میں غزہ کے لیے 20 لاکھ ڈالر مالیت کی امداد دی
چینی امداد کا پہلا قافلہ 12 ہزار پیکجز پر مشتمل
امداد کی ترسیل میں کئی مشکلات درپیش ہیں۔حسین شبلی
غزہ کو روزانہ 500 ٹرک امداد درکار، ہفتہ وار 150 سے 180 تک رسائی
غزہ میں دوائیاں، طبی آلات اور بجلی کے جنریٹرز کے داخلے پر پابندی
امدادی قافلے آبادکار حملوں اور معائنے سمیت دیگر مشکلات کا شکار
مارچ میں لگنے والی امدادی پابندیاں جولائی میں جزوی طور پر بحال
