اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلآذربائیجان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دے دی

آذربائیجان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دے دی

باکو: آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے برکس گروپ کی رکنیت کے لیے باضابطہ  درخواست دے دی ہے۔

یہ درخواست  رواں سال جولائی کے اوائل میں آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں آذربائیجان کی جانب سے اظہار دلچسپی کے بعد دی گئی ہے۔سربراہ اجلاس کے دوران آذربائیجان اور چین کے درمیان  سٹریٹجک شراکت داری سے متعلق ایک مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے گئے جس کی ایک شق میں آذربائیجان کے برکس میں شامل ہونے کے ارادے کی نشاندہی کی گئی۔ چین نے آذربائیجان کی درخواست کی توثیق کی ہے اور گروپ میں اس کی شمولیت کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

برکس میں اس وقت برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں جبکہ مصر، ایتھوپیا، ایران اور متحدہ عرب امارات بھی اس بلاک کا حصہ ہیں۔ برکس ایک اہم بین الاقوامی فورم کے طور پر ابھرا ہے جو سالانہ سربراہ اجلاسوں کے انعقاد کے دوران مختلف کثیر الجہتی امور پر تعاون کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!