روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے ساحل کے قریب 7.4شدت زلزلے کے باعث عوام خوف وہراس کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 39.5کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سسٹم کے مطابق جھٹکے کے نتیجے میں سونامی کی لہریں اٹھنے کا خطرہ ہے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف اور بے یقینی کی فضاء پیدا ہوگئی ہے۔
