ہفتہ, ستمبر 13, 2025
تازہ ترینچینی اور امریکی ٹیمیں ٹک ٹاک اور دیگر امور پر بات چیت...

چینی اور امریکی ٹیمیں ٹک ٹاک اور دیگر امور پر بات چیت کریں گی

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق چینی اور امریکی ٹیمیں سپین میں ٹک ٹاک اور دیگر امور پر بات چیت کریں گی-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور امریکہ کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق چینی اور امریکی ٹیمیں سپین میں ٹک ٹاک اور دیگر امور پر بات چیت کریں گی۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ ٹک ٹاک کے مسئلے پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔ چین اپنی کمپنیوں کے قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے اور ٹک ٹاک کے مسئلے کو متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق حل کرے گا۔

چینی حکومت ڈیٹا کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔ چینی حکومت نے کبھی بھی کسی کمپنی یا فرد سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ملک موجود ڈیٹا چینی حکومت کو فراہم کرنے یا جمع کرنے کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چین کے ساتھ مل کر باہمی احترام اور مساوی مشاورت کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے متعلقہ خدشات کو حل کرے۔ ایسے حل تلاش کئے جائیں جو ٹک ٹاک سمیت چینی کمپنیوں کے لئے امریکہ میں کاروبار کے لئے کھلا، منصفانہ، غیر متعصب اور غیر امتیازی ماحول یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!