پیر, اگست 18, 2025
انٹرنیشنلیمن، صنعا میں دو دھماکے، بجلی کی فراہمی معطل

یمن، صنعا میں دو دھماکے، بجلی کی فراہمی معطل

صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع بجلی کی تنصیبات کے قریب دو دھماکوں کے نتیجے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح دو شدید دھماکوں سے صنعا لرز اٹھا، جس کا ہدف ممکنہ طور پر حریز بجلی کی تنصیب تھی۔ دھماکے کے مقام سے آگ کے شعلے اٹھتے دیکھے گئے، تاہم مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکے ممکنہ طور پر اسرائیلی فضائی کارروائی کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔ حوثی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ صنعا میں بجلی کے اسٹیشنز اسرائیلی حملے کا نشانہ بنے ، جس کے نتیجے میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ دریں اثنا اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے کہا کہ ان کے جنگی جہازوں نے صنعا پر حملہ نہیں کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!