جمعہ, اگست 15, 2025
انٹرنیشنلچینی مندوب نے سمندری سلامتی اور پاناما کینال کے حوالے سے امریکی...

چینی مندوب نے سمندری سلامتی اور پاناما کینال کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کردیئے

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کررہے ہیں- (شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فوکانگ نے سمندری سلامتی کے حوالے سے چین پر امریکہ کے الزامات، جن میں پاناما کینال پر مبینہ اثر و رسوخ بھی شامل ہے، کو مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں امریکی وفد نے بارہا چین پر بلا جواز الزامات عائد کئے ہیں جس کی ہم سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

سمندری سلامتی کے متعلق سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے کھلے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پانامہ کینال پر پانامہ کی خودمختاری کا احترام کیا ہے اور اس کینال کی بطور بین الاقوامی آبی گزر گاہ کے حوالے سے مستقل غیر جانبداری کو تسلیم کیا ہے۔

فو نے کہا کہ چین کے خلاف امریکہ کی جھوٹ پر مبنی افواہیں اور بے بنیاد حملے واضح طور پر کینال پر کنٹرول حاصل کرنے کے بہانے ہیں۔ چین معاشی دباؤ اور دھونس دھمکیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جھوٹ گھڑنا اور مسائل پیدا کرنا بند کرے۔

فو نے کہا کہ امریکہ جنوبی بحیرہ چین  کے امن اور استحکام میں سب سے زیادہ بگاڑ پیدا کرنے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے خطے میں خطر ناک ہتھیار نصب کئے ہیں جن میں زمین سے داغے جانے والے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی شامل ہیں۔ امریکہ نے دوسرے ممالک کی دہلیز پر اشتعال انگیزی اور اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ  کرنے کے لئے  جنوبی بحیرہ چین میں فوجی مشقوں اور جاسوسی کے لئے بڑے پیمانے پر نیوی اور فضائیہ کو بار بار تعینات کیا ہے۔ اس کا مقصد  اپنےجغرافیائی سیاسی ایجنڈے کے لئے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ کی بالادستی،سرد جنگ والی ذہنیت اور یک طرفہ اقدامات عالمی سمندری سلامتی کو درپیش خطرات میں سنگین اضافہ کر رہے ہیں۔

فو نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک بڑے ملک کے طور نیک نیتی سے اپنی  ذمہ داریاں پوری کرے اور سنجیدگی سے خود احتسابی کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!