چین کےشمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چھانگ چھون میں لائٹ کانفرنس 2025 اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
اس بین الاقوامی سائنسی ایونٹ میں 26 ممالک سے 800 سے زائد ممتاز ماہرین اور محققین نے شرکت کی ہے۔ کانفرنس کے دوران 172 تحقیقی مقالے پیش کیے گئے جبکہ سات انگریزی زبان کے فورمز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینڈریس میجرنک، رکن، رائل نیدرلینڈز اکیڈمی آف آرٹس اینڈ سائنسز، پروفیسر، اوترخت یونیورسٹی
"یہ واقعی ایک شاندار کانفرنس ہے اعلیٰ درجے کی سائنسی تحقیق کے ساتھ نمائش بھی بہت متاثر کن ہے۔ میں نے اسمارٹ فون سےکنٹرول ہونے والا ڈرون اڑایا، ایک ایسا نیا ڈسپلے دیکھا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا اور چھانگ چھون میں تیار کردہ نہایت عمدہ اوایل ای دی اسکرینز بھی دیکھیں ہے ۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): پیئیترو فیرارو، ڈائریکٹر، انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ انٹیلیجنٹ سسٹمز، اطالوی قومی تحقیقی کونسل جنرل کو چیئر، لائٹ کانفرنس
"یہاں آنا ایک بہت ہی شاندار تجربہ رہا ہے ، یہ میرا دوسرا موقع ہے کہ میں نے لائٹ کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ یہ ایک بہترین کانفرنس ہے جہاں چین اور اٹلی کے محققین کے درمیان خیالات اور تحقیق کا بھرپور تبادلہ ہوا۔ میں یہاں نمائش میں پیش کی گئی جدید ترین ٹیکنالوجی کی سطح سے واقعی متاثر ہوا ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کوستانتینو دے آنجیلس، نائب صدر، یونیورسٹی آف بریشیا، اٹلی
"یہاں کے تمام تجربات میرے لیے نہایت خوشگوار ہے، چاہے وہ سیشنز ہوں، منتظمین کی کارکردگی ہو یا معلومات جو میں نے یہاں حاصل کیں ہے۔ سب سے بڑھ کر اس کانفرنس میں شرکت سے مجھے مستقبل کے تحقیقی و پیشہ ورانہ تعاون کے لیے اہم روابط قائم کرنے کا موقع ملا ہے، جو میرے کام میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔”
آن سکرین ٹیکسٹ:
چھانگ چھون میں لائٹ کانفرنس 2025 کا شاندار اختتام ہو گیا
26 ممالک سے 800 سے زائد ماہرین اور محققین نے شرکت کی
کانفرنس میں 172 تحقیقی مقالے پیش کیے گئے اور سات انگریزی فورمز منعقد ہوئے
شرکاء کی جانب سے اسمارٹ فون سے ڈرون کنٹرول اور جدید اوایل ای ڈسپلے کی تعریف
چین اور اٹلی کے محققین کے درمیان تحقیق کا تبادلہ شاندار قرار
شرکاء نے کانفرنس میں تحقیق و پیشہ ورانہ تعاون کے نئے روابط بنانے کو اہم قرار دیا
لائٹ کانفرنس 2025 مستقبل کی سائنسی تحقیق کے تبادلے کا پلیٹ فارم قرار
چھانگ چھون، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link