اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سالانہ ’’دو اجلاس‘‘ پر عالمی مبصرین کی گہری نظر

چین کے سالانہ ’’دو اجلاس‘‘ پر عالمی مبصرین کی گہری نظر

چین کے سالانہ ’’دو اجلاس‘‘ منگل کے روز چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی کے تیسرے سیشن کے ساتھ شروع ہوئے۔ یہ اجلاس چین کی اعلیٰ ترین مقننہ قومی عوامی کانگریس (این پی سی)  اوراعلیٰ ترین سیاسی  مشاورتی ادارے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے سالانہ  اجلاس پر مشتمل ہوتے ہیں۔

قومی عوامی کانگریس کا اجلاس بدھ  کو منعقد ہوا۔ دنیا بھر کے مبصرین کے لئے یہ اجلاس انتہائی اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ چین کے اگلے سال کے ترقیاتی منصوبے اور حکومتی ترجیحات کو جانچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ مبصرین کے مطابق، دو اجلاس چین کے حکومتی نظام، پالیسی سازی، اور عالمی برادری میں اس کی مستقبل کی حیثیت کا مشاہدہ کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):مونیكا چرو، صحافی، زم ناؤ، زمبابوے

دو اجلاس کی رپورٹنگ کرنے کا یہ میرا پہلا موقع ہے۔ میں نے چینی نظام کو مغرب سےمختلف پایا ہے۔ یہ بہت جامع ہےکیونکہ اس میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی نمائندگی شامل ہوتی ہے۔ میں نے کام کرنے والوں میں خواتین اور نوجوانوں کے تناسب کا جائزہ لیاہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):علی ایم۔علی، منیجنگ ڈائریکٹر، نیوز ایجنسی آف نائیجیریا

’دو اجلاس ‘ ملک کی حکمرانی، ترجیحات اور عالمی برادری میں مستقبل کی اہمیت کا مشاہدہ کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ وہی طریقہ ہے جس کے ذریعے گزشہ 30 برس میں چین تیزی سے ترقی کرتے  معاشی و سیاسی اعتبار سے ایک  عالمی طاقت بن گیا۔ بطور صحافی میں دو اجلاس کے نتائج پر گہری نظر رکھوں گا۔

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی): یاسیرو رانا راجہ، ماہر، بین الاقوامی امور، سری لنکا

دو اجلاس میں مختلف موضوعات زیر بحث آئیں گے، جن میں چین کے ترقیاتی ہدف کو برقرار رکھنے پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

ساؤنڈ بائٹ4(عربی):اسامہ السعید، ایڈیٹر انچیف، الاخبار، مصری ریاستی اخبار

چین آج عالمی معیشت کا ایک بڑا حصہ دار بن چکا ہے۔ دنیا آج دو اجلاس  کی طرف دیکھ رہی ہے۔ میں بہت سی عالمی رپورٹس کو قریب سے دیکھتا ہوں اور ان کا مشاہدہ کرتا ہوں۔ چین کی شرح نمو، خریداری کی شرح، صنعتی شعبے کی ترقی اور مستقبل کی ترقی کے لئے چینی حکومت کی توقعات میں مجھے ہمیشہ دلچسپی رہتی ہے۔

بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!