اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریننائیجیرین استاد کا چین میں بہار میلے کی ثقافت کا تجربہ 

نائیجیرین استاد کا چین میں بہار میلے کی ثقافت کا تجربہ 

نائیجیریاکے ایک استاد نے شمالی چین میں بہار میلے کی ثقافت کا تجربہ کیا ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر چھنگ دے، میں بہار میلے کے سلسلے میں ایک لالٹین شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس شو،  نے نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کو بھی اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے مائیک، چھنگ دے میں غیر ملکی استاد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس بہار میلے پر مائیک نے چین میں رہنے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ پہلی بار اس میلے کی خوشبو اور رنگینی  کا اندازہ کر سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): مائیک، استاد، نائیجیریا

’’میں یہاں آ کر بہت خوش ہوا ہوں۔ یہاں آنے کا یہ میرا پہلا تجربہ ہے۔ یہ پروگرام بہت ہی خوبصورت ہے۔ اس میں چین کے بہت سارے روایتی رقص ہیں۔ لوگ بہت خوش اخلاق اور دوستانہ مزاج رکھتے ہیں۔ یہاں بہت ساری کھانے کی چیزیں ہیں، چین کے پکوان بہت اچھے ہیں۔‘‘

چھنگ دے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!