اتوار, اگست 17, 2025
انٹرنیشنلچین اور بلغاریہ کا موسم بہار تہوار اسقتبالیہ میں دو طرفہ تعلقات...

چین اور بلغاریہ کا موسم بہار تہوار اسقتبالیہ میں دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کا عزم

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں موسم بہار تہوار کی استقبالیہ تقریب میں بلغاریہ میں چینی کی سفیر دائی چھنگ لی خطاب کررہی ہیں۔(شِنہوا)

صوفیہ (شِنہوا) بلغاریہ کی نائب صدر ایلیانا آیوتووا اور بلغاریہ میں چینی سفیر دائی چھنگ لی نے  موسم بہار تہوار کی  استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مستحکم کرنے کا عزم دہرایا۔

آیوتووا نے بلغاریہ اور چین کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کا جشن منانے کے لئے اس تقریب کی اہمیت پر زور دیا اور اسے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے مستقبل کے منصوبوں پر بات چیت کا ایک پلیٹ فارم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کامیاب تعاون کے لئے خواہش، عزم اور کامیاب تعاون کا ثابت شدہ فارمولا یعنی بھروسہ،  احترام، بات چیت کی خواہش اور ترقی کے لئے  مشترکہ عزم  موجود ہے۔

بلغاریہ میں چینی سفیر دائی چھنگ لی نے گزشتہ برس کی اہمیت پر زور دیا جس کے دوران چین ۔ بلغاریہ سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ  نے سالگرہ کی سرگرمیوں سے متعلق 20 سے زائد تقریبات کامشترکہ انعقاد کیا جس سے  دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی  مزید مستحکم ہوئی۔

دائی نے کہا کہ سالگرہ سے متعلق  سرگرمیوں کی کامیابی نے ہمارے روایتی تعلقات کو گہرا کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر   چین اور بلغاریہ کے عوام کے درمیان مفاہمت اور دوستی کو مضبوط کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!