ہیڈ لائن:
سال 2024 کے دوران مصر میں ایک کروڑ 57 لاکھ سیاحوں کی ریکارڈ آمد
جھلکیاں:
سال 2024 کے دوران مصر میں ایک کروڑ 57 لاکھ سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ عظیم اہرام کے مختلف مناظر
2۔ مصر کے عجائب گھر کے مختلف مناظر
3۔ زکریا اہرام کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
مصر کی کابینہ کے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق وزیراعظم مصطفی مدبولی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ سال 2024 کے دوران ملک میں ایک کروڑ 57 لاکھ سیاحوں کی ریکارڈ آمد ہوئی ہے۔
مدبولی نے اس تعداد کو ’’امید افزا‘‘ قرار دیتے ہوئے مصر کے نئے انتظامی دارالحکومت میں ایک ہفتہ وار نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خطے میں اگر کچھ واقعات پیش نہ آتے تو سیاحوں کی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ جاتی۔مدبولی نے امید ظاہر کی کہ سال 2025 میں گرینڈ مصری میوزیم کے باقاعدہ افتتاح کے ساتھ ہی مصر ایک کروڑ 80 لاکھ سیاحوں کا ہدف حاصل کرلے گا ۔
سرکاری اعدو شمار کے مطابق مصر میں سیاحوں کی تعداد سال 2019 میں ایک کروڑ 30 لاکھ تھی جو سال 2020 میں کووڈ-19 کی وبا کے باعث کم ہو کر تقریباً 37 لاکھ رہ گئی ۔ اس کے بعد اس تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا۔ سال 2021 میں یہ تعداد 80 لاکھ تھی۔ اس طرح سال 2022 میں ایک کروڑ 17 لاکھ جبکہ سال 2023 میں ایک کروڑ 49 لاکھ سیاح مصر آئے۔
مصر میں سیاحت کا شعبہ غیر ملکی کرنسی کے حصول کے اہم ذرائع میں سے ایک ہے۔ اس کے ساتھ ہی نہر سوئز کی آمدنی، برآمدات اور تارکین وطن کی ترسیلات زر بھی شامل ہیں۔
قاہرہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link