میانمار کے یانگون میں شیوی ڈاگون پگوڈا سے مکمل چاند کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
یانگون (شِنہوا)میانمار کے یا نگون کے مرکزی علاقے میں چین کے مالی تعاون سے منعقدہ تربیتی پروگرامز نےسیاحتی ماہرین کو وبا کے بعد کے دور میں سیاحتی شعبے کی بحالی کے لیے جدید مہارت اور علم سے آراستہ کیا ہے۔
یانگون کے نیشنل مینجمنٹ ڈگری کالج میں آخری سال کی طالبہ لین لت پھیو بھی ٹور آپریٹر اور ٹریول آپریشن تربیتی کورس میں شامل تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاحت سے متعلق معلومات میں اضافے کے لئے اس کورس میں شرکت کی تھی۔یہاں انہوں نے مارکیٹنگ حکمت عملی، سیاحتی مقام کے انتظام اور سفری منصوبہ بندی کے بارے میں سیکھا۔
طالبہ نے کہا کہ وہ اپنے آخری سال کے تحقیقی مقالے پر کام کر رہی تھیں، اس کورس سے حاصل شدہ علم ان کے لئے مقالے کا معیار بہتر بنائے گا۔
طالبہ نے مزید کہا کہ کورس میں میانمار کے سیاحتی مقامات کے تحفظ پر زور دیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے جبکہ تربیت میں نظریاتی اور عملی دونوں پہلو شامل تھے۔
یہ پروگرامز 7 کورسز پر مشتمل تھے، جن میں ڈیجیٹل مہارتیں، ٹور آپریٹرز اور گائیڈز کی تربیت اور ہوٹل انتظامات سے متعلقہ مہارتیں شامل تھیں۔
میانمار ٹورزم فیڈریشن اور دیگر تنظیموں کے اشتراک سے منعقدہ ان کورسز کے لئے مالی تعاون چائنہ فاؤنڈیشن برائے دیہی ترقی (سی ایف آرڈی) نے کیا تھا۔
