اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کی غزہ پر شدید فضائی بمباری،مزید 10فلسطینی شہید،متعدد زخمی

اسرائیل کی غزہ پر شدید فضائی بمباری،مزید 10فلسطینی شہید،متعدد زخمی

 اسرائیل کی شمالی اور جنوبی غزہ پر  شدید فضائی بمباری کے نتیجے میں مزید 10فلسطینی شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے شمالی غزہ پٹی میں واقع جبالیا شہر میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کردی جس میں کم سے کم دس فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے،

اسرائیلی طیاروں نے شمالی غزہ میں واقع بیت لاھیا شہر پر بھی شدید بمباری کی۔ادھر جنوبی غزہ کے محکمہ شہری دفاع نے امدادی کارکنوں پر حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔  اسی طرح غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقے الصبرہ پر بمباری میں بھی متعدد شہری شہید ہوگئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!