اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے ک ہ مجھے نصیر الدین شاہ، پنکج کپور اور راج کمار راو جیسے اداکار پسند ہیں، میں ان جیسی اداکاری کرنے کا خواہاں ہوں۔غیر ملکی میڈیا کو دیے ایک انٹرویو میں انہوں نے بالی وڈ میں اپنے پسندیدہ اداکاروں کا بتاتے ہوئے کہاکہ مرحوم عرفان خان میرے پسندیدہ اداکار تھے،
اوم پوری سمیت اسی طرح کا کام کرنے والے بھارتی اداکار پسند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کو نہ صرف ایک ساتھ کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے بلکہ دونوں ممالک کے فنکاروں کو ایک دوسرے کے ممالک میں شوٹنگ کی بھی اجازت ہونی چاہیے۔ فہد مصطفی نے کہاکہ مجھے اوم پوری کے ساتھ کام کرکے نہ صرف مزہ آیا بلکہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا بھی۔ فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تقریبا ایک جیسے ہیں، جس طرح بھارت میں پاکستانی ڈرامے دیکھے اور پسند کیے جاتے ہیں، اسی طرح پاکستان میں بھارتی فلمیں دیکھی جاتی ہیں۔
